ایمانوئل ماکرون

یورپی یونین بیلاروس کے صدارتی انتخابات کے باعث ہونے والے پرامن مظاہروں کی حمایت کرے، فرانسیسی صدر

پیرس(ر پورٹنگ آن لائن) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو یورپی ملک بیلاروس میں ہونے والے

صدارتی انتخابات کے باعث ہونے والے پرامن مظاہروں کی حمایت کرنی چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے گزشتہ

روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یورپیئن یونین کو بیلاروس کے صدارتی انتخابات کے بعد ان سنکڑوں ہزاروں مظاہرین کی حمایت کے

لیے متحرک ہونا چاہیے جو اپنے حقوق، آزادی اور خودمختاری کے لیے پرامن مظاہرے کر رہے ہیں۔