یورپی میڈیسن 163

یورپی میڈیسن ایجنسی نے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی اجازت دے دی

برسلز(رپورٹنگ آن لائن )یورپی میڈیسن ایجنسی ای ایم اے نے بارہ سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو بائیون ٹیک / فائزر کی کووڈ ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویکسین کی حتمی منظوری کا فیصلہ یورپی یونین کے کمیشن کی طرف سے کیا جائے گا۔

یورپی یونین میں اب تک یہ ویکسین سولہ برس سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت تھی۔ ای ایم اے کے مطابق مختلف اعداد وشمار سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہ ویکسین چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے بھی محفوظ ہے۔ اس فیصلے کے بعد جرمنی میں سات جون سے بچوں اور نوعمر افراد کو کورونا کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں