انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر ا مرکل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ مذاکرات میں ترکی۔جرمنی باہمی تعلقات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔
مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں تعمیری اور حق و انصاف پر مبنی نقطہ نظر کی موجودگی کی صورت میں عدم مفاہمتوں اور اختلافات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکتا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے مسئلے میں یورپی ممالک کاانصاف پسند اور بات کا پکا ہونا ضروری ہے۔ جہاں تک ترکی کا تعلق ہے ترکی اپنے حقوق کے معاملے میں آخر تک پر عزم اور فعال پالیسی کا اطلاق جاری رکھے گا۔