ایران کا الزام 138

یورپی ممالک علیحدگی پسندوں کو پناہ دے رہے ہیں، ایران کا الزام

تہران (ر پورٹنگ آن لائن)ایران نے یورپی ممالک پر علیحدگی پسندوں کو اپنے ہاں پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت نے یورپی ممالک کی طرف سے علیحدگی پسند تنظیموں کے رہنمائو ں کی حوالگی سے انکار پر سخت تنقید کی۔ ایران کی طرف سے یہ تنقید ڈنمارک کی ایک عدالت کی طرف سے ایران کی جاسوسی کرنے والے ایک گروہ کے تین اراکین کو سزا سنائے جانے کے بعد سامنے آئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب پر عرب اسٹرگل موومنٹ فار لبریشن آف اہوازاسمالاکی مالی معاونت کا الزام بھی عائد کیا ۔ ڈنمارک میں سزا پانے والے تینوں ایرانیوں کا تعلق اسی تحریک سے ہے اورایرانی حکومت اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیتی ہے۔ گزشتہ جمعہ کو ڈنمارک کی ایک عدالت نے ان تین ایرانی باشندوں کو 2012 سے 2020 کے درمیانی عرصے میں سعودی اینٹیلیجنس کے لیے ایران کی جاسوسی کرنے کا مجرم قرار دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں