یورپی یونین

یورپی فرموں پر امریکی پابندیاں گہرے خدشات کا موجب بنی ہیں،یورپی یونین

برسلز (رپورٹنگ آن لائن) یورپی یونین خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ ’’وہ امریکہ کی یورپی فرموں پر اور یورپ کے مفادات کے خلاف بڑھنے والی پابندیوں اور اس حوالے سے دھمکیوں پر گہرے خدشات رکھتے ہیں۔

بوریل نے امریکی پابندیوں کے فیصلوں کے بارے میں ایک تحریری بیان میں کہا کہ امریکہ کا اپنی سرحدوں سے باہر پابندیاں لگانے کا عمل درآمد قوانین کے منافی ہے۔ یورپ پر امریکی پابندیاں خدشات پیدا کر رہی ہیں۔

ایران، کیوبا، عالمی فوجداری عدالت اور حال ہی میں نارتھ اسٹریم ٹو سمیت ٹرکش اسٹریم منصوبوں پر اسی قسم کی پالیسیوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ یورپی یونین کے سیاسی فرق کے معاملات پر ڈائیلاگ کے لیے تیار ہونے کی توضیح کرتے ہوئے بوریل کا کہنا تھا کہ پابندی کی دھمکیوں کے ماحول میں یہ مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔