ایمانوئل میکرون

یورپی طاقتیں اسرائیل جنگ پر ایران کو سفارتی حل پیش کریں گی، میکرون

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی طاقتیں ایران کو اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازع کے خاتمے کیلئے ایک جامع سفارتی حل کی پیشکش کریں گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے کہا کہ فرانس اور دیگر یورپی طاقتیں اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعے کے خاتمے کے لیے ایران کو سفارتی حل کی پیشکش کریں گی۔میکرون نے دارالحکومت پیرس کے باہر لی بورجے میں جاری ایئر شو کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ فرانس اور اس کے اتحادی جرمنی اور برطانیہ سفارتی حل میز پر رکھ رہے ہیں۔

میکروں نے ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے بند کرے۔