برلن (رپورٹنگ آن لائن )یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم تک میچ ایک ایک سے برابر تھا، تاہم انگلینڈ نے پنلٹی شوٹ آٹ پر کامیابی حاصل کی۔
ڈسلڈرف میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکیں ۔ میچ کے 75ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بریل ایمبولو نے گول اسکور کیا لیکن صرف پانچ منٹ بعد انگلینڈ کے بکایو ساکا نے میچ برابر کردیا۔
مقررہ وقت میں میچ ایک ایک سے برابر رہا، ایکسٹرا ٹائم میں بھی کوئی گول نہیں ہوا۔ تاہم میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آٹ پر ہوا جس میں انگلینڈ نے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس اور اسپین بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔