عالمی ادارہ 208

یمن کے متحارب فریقوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے،عالمی ادارہ

جنیوا /صنعاء (ر پورٹنگ آن لائن )یمن میں اقوام متحدہ کی کوششوں سے متحارب فریقین کے مابین قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے مطابق فریقین نے اپنی حراست میں موجود ایک ہزار سے زائد قیدی رہا کیے، جو کسی ایک روز میں قیدیوں کا ریکارڈ تبادلہ ہے۔ یمن میں2015 سے جاری خانہ جنگی دنیا کے بدترین انسانی المیے کا سبب بنی ہوئی ہے۔ سعودی نواز یمنی حکومت اور ایران نواز حوثی باغیوں پر جنگ ختم کرنے کا دبا ئوہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس پیش رفت کو مذاکرات کی کامیابی اور جنگ بندی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں