صنعا( رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیاہے کہ جب ان کے ملک کی فوج نے یمن سے اسرائیلی سرزمین کی طرف داغا گیا میزائل روک لیا۔
میڈیارپورٹس کے کاٹز نے ایران کے ساتھ 12 روزہ تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ یمن کا حشر بھی تہران جیسا ہی ہو گا۔
بیان میں کہا گیا، تہران میں سانپ کا سر کچلنے کے بعد ہم یمن میں حوثیوں پر بھی حملہ کریں گے۔ جو بھی اسرائیل پر ہاتھ اٹھائے گا، اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔