صنعا(رپورٹنگ آن لائن)امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے یمن میں فضائی حملوں کے دوران سینیئر حوثی رہنمائوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
انہوں نے امریکی ٹی وی کوبتایاکہ ہم نے حوثی رہنمائوں کو بشمول ان کے میزائل کمانڈر کو ہلاک کیا۔ان کے ہیڈ کوارٹرز، مواصلاتی مراکز، ہتھیاروں کی فیکٹریوں اور یہاں تک کہ کچھ ڈرون پروڈکشن تنصیبات پر بھی حملہ کیا۔
والٹز نے یہ واضح نہیں کیا کہ تحریک کی قیادت میں سے کس کو ختم کیا گیا تھا۔