خالد بن سلمان 29

یمن المکلا بندرگاہ کے ڈائریکٹر کا دورہ ریاض، سعودی وزیر دفاع کا جرات مندانہ کردار پر خراجِ تحسین

صنعا(رپورٹنگ آن لائن)یمن کی المکلا بندرگاہ کے ڈائریکٹر سالم باسمیر نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بندرگاہ المکلا کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بندرگاہ میں انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ اور انسان دوست کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔

یاد رہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے گذشتہ ماہ دسمبر کے اواخر میں المکلا بندرگاہ میں محدود فضائی کارروائی کی تھی جس کا ہدف بیرونی عسکری امداد تھا۔ المکلا صوبہ حضرموت کی واحد سمندری گزرگاہ ہے جہاں حالیہ عرصے میں کشیدگی کے بعد حالات میں دوبارہ سکون آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں