صنعا(رپورٹنگ آن لائن )یمن میں فضائی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے ایک ترقیاتی قدم کے طور پر سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیرِ یمن نے عدن بین الاقوامی ہوائی اڈے کی کارکردگی بڑھانے اور ترقی دینے کے منصوبے کے تیسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں عدن کے گورنر عبدالرحمن الیافعی اور عدن میں سعودی پروگرام کے دفتر کے ڈائریکٹر انجینئر احمد مدخلی نے شرکت کی۔ نیا مرحلہ مرکزی رن وے کی بحالی اور فضائی نیوی گیشن اور مواصلاتی نظام کی جدید کاری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ بین الاقوامی شرائط کے مطابق آپریشنل کارکردگی اور فضائی ٹریفک کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے اور ہوائی اڈے کو مقامی اور بین الاقوامی ایئر لائنز کی پروازوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔









