کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی برائیڈل لْک کے سوشل میڈیا پر اس وقت خوب چرچے ہو رہے ہیں۔انسٹا گرام پر یمنی زیدی نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ سے لی گئیں دلکش تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔یمنی زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گولڈن رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں ۔
یمنی زیدی گولڈن جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کے ہی زیورات پہنے ہوئے ہیں جو کہ اْن پر خوب جچ رہے ہیں۔ڈرامہ انڈسٹری سمیت شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی یمنی زیدی ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بے حد حسین نظر آرہی ہیں۔یمنی زیدی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ سے متعلق اشارہ دیا ہے۔