کاٹز 64

یرغمالی رہا نہ کیے تو حماس پر ایسا حملہ ہوگا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا،اسرائیلی دھمکی

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسرائیل غزہ پر اپنے حملے تیز کر دے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاٹز نے اسرائیلی قصبے نیٹیووٹ، جسے حال ہی میں حماس نے نشانہ بنایا تھا، کا دورہ کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ میں یہاں سے غزہ کے رہنمائوں کو ایک واضح پیغام دینا چاہوں گا۔ جب تک حماس جلد ہی تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دیتی۔ اور اگر اس نے غزہ سے اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر ایسے شدید حملے کیے جائیں گے جس کا مشاہدہ غزہ نے طویل عرصے سے نہیں کیا ہے۔ غزہ مذاکرات اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔

حماس اور اسرائیل دونوں کچھ تفصیلات سے چمٹے ہوئے ہیں۔ بظاہر لگ رہاہے کہ کوئی بھی متوقع معاہدہ ٹرمپ انتظامیہ کے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے تک موخر ہو جائے گا۔اخبار کے مطابق حماس اس سلسلے میں پہلے ہی لچک دکھانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے مستقل جنگ بندی کے عزم پر اصرار کر رہی ہے جب کہ اسرائیل نے بعض ایسے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر رضامندی سے انکار کر دیا ہے جنہیں حماس نے فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دوبارہ انتباہ دیا ہے کہ ان کے امریکی اقتتدار میں آنے تک حماس غزہ میں یرغمالیوں کو رہا کر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں