کراچی (رپورٹنگ آن لائن)یاماہا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قمیتوں میں اضافے کے بعد یاماہا ماڈل وائے بی 125 زی کی قیمت 1 لاکھ 63 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 76 ہزار، وائے بی 125 زی ڈی ایکس کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 90 ہزار اور ماڈل وائے بی آر 125 کی قیمت 1 لاکھ 81 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 96 ہزارکردی۔
موٹرسائیکل ڈیلر اور آل پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے چیئرپرسن صابر شیخ نے بتایا کہ گزشتہ معیشت میں بہتری آنے کے بعد سے موٹرسائیکلوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مختلف رپوٹس کے مطابق آٹوموبائل کی صنعت میں 20 سالوں میں پہلی مرتبہ سپلائی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ موٹر سائیکل کی مانگ زیادہ جبکہ طلب کم تھی۔
ڈیلرز وقت پر فراہمی کرنے سے قاصر تھے اور کراچی میں موٹرسائیکلیں اکبر روڈ جیسی مشہور مارکیٹ میں اون منی پر فروخت ہورہی ہیں۔ اون منی ایک اضافی قیمت ہے جو ڈیلر گاڑی کی فوری فراہمی پر صارفین سے وصول کرتا ہے۔