کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ یاسر شاہ جنسی زیادتی کیس پاکستان کرکٹ کیلیے ٹھیک نہیں۔یاسر شاہ کے خلاف جنسی زیادتی کے کیس سے سوال کے جواب میں رمیز راجا نے کہا کہ یاسر شاہ والے ایشوپر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، پتہ نہیں اس کیس میں کتنی سچائی ہے، تاہم یہ معاملہ پاکستان کرکٹ کیلیے ٹھیک نہیں، ہمیں لڑکوں کو سکھانا ہے کہ آپ کے دوست کیسے ہونے چاہئیں،
میں نے 2000ء میں اشفاق احمد، مستنصر حسین تارڑ اور دیگر دانشوروں کو بلایا تھا کہ بچوں کو سمجھائیں کہ زندگی میں پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا اور شہرت کو کیسے سنبھالناہے، یہ سلسلہ دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔









