سائبرحملہ

ہیکروں کا روسی صدر پوتین کے ذاتی موبائل فون پر سائبرحملہ

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیکروں نے روسی صدر ولادی میر پوتین کی ٹیلی ویژن پر منتقل ہونے والے روسی شہریوں کے ساتھ براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کو نشانہ بنایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوتین کے ساتھ سالانہ مکالمہ جسیروسی چینلز کے ذریعہ نشر کیا جاتا ہے میں عام طور پر روسی صدر پورے ملک سے روسی شہریوں کیپوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔اس سال چار گھنٹے تک جاری رہنے والے مکالمے میں مواصلاتی کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ پریشانی اس وقت دیکھی گئی جب دور دراز علاقوں سے کالیں موصول ہوں۔روس کی بڑی مواصلاتی کمپنی روسٹیلیکام نے سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

پوتین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حملوں کا منبع واضح نہیں ہے۔جون کے شروع میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ پوتین کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں سائبر سیکیورٹی ایک اہم موضوع تھا۔ بائیڈن انتظامیہ نے سائبر حملے کے سبب ماسکو پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان حملوں میں امریکا کے وفاقی اداروں اور 100 کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔