لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔مائیک ہیسن نے لاہور سے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میرا چہرہ تھکا ہوا ہے تاہم میں خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لئے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں، میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں چند ہفتے کی بریک میں اپنے گھر گزاروں گا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔
یاد رہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہیں ،پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں تین میچز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری کے آخری ہفتے میں شیڈولڈ ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا جائے گی۔









