صدر آصف علی زرداری

ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے ،صدر زر داری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، صحت عامہ کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر اسکریننگ اور بروقت تشخیص کی ضرورت ہے۔کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے کیونکہ اسکی علامات ظاہر نہ ہونے سے اس کے پھیلا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

صدر مملکت نے کہاکہ ہیپاٹائٹس سے عالمی سطح پر ہر سال بڑی تعداد میں اموات واقع ہوتی ہیں، ہیپاٹائٹس سے ہمارے ملک میں صحت عامہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہمارے صحت کے نظام پر بوجھ پڑتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ صحت عامہ کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر اسکریننگ اور بروقت تشخیص کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسکریننگ اور بروقت تشخیص سے پاکستان کے صحت عامہ کے نظام پر بوجھ کم ہوگا، بروقت اقدامات نہ اٹھانے سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ آصف علی زر داری نے کہا کہ ہمیں عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے، اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ ہیپاٹائٹس سے بچا، اسکریننگ اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی ، ہیپاٹائٹس سے بچا اور اسکے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میڈیا ، تعلیمی ادارے ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو ہیپاٹائٹس کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دینا ہوگی ، آئیے مل کر ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان بنانے کیلئے کام کریں۔