کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ ہینگ ٹونگ 77 جہاز کو قانون کے تحت ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے ہینگ ٹونگ 77 بحری جہاز کو ضبط کرنے کے آحکامات کو کنفرم کرتے ہوئے لکھا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سمندر میں سفر کرنے کے قابل نہیں ہے۔وفاقی علی زیدی نے لکھا کہ پھنسے بحری جہاز کا نیویگیشن پاور مشنری خراب ہے جبکہ جہاز کا انجن بھی بہت کمزور پایا گیا ہے،پھنسا ہوا بحری جہاز اس حالت میں انسانی جان اور دوسرے بحری جہازوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔
 
                     
		 
				 
				 
				 
				 
				