ہینو پاک موٹرز

ہینو پاک موٹرز کے خسارہ میں ایک سال کے دوران 135.3 فیصد اضافہ

اسلام آباد ( ر پورٹنگ آن لائن) 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران ہینو پاک موٹرز کے بعد از ٹیکس

خسارہ میں 135.3 فیصد اضافہ ہواہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق اپریل تا

مارچ 2019-20ء کے لئے ہینو پاک موٹرز کا خالص خسارہ 2.05 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل تا مارچ 2018-19ء کے

دوران کمپنی کو 873.3 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔ اس طرح 31 مارچ 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے مقابلہ

میں 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران ہینو پاک موٹرز کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 1.127 ارب روپے

یعنی 135 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔