ہڑتال نہ کریں۔آئیں مذاکرات کرتے ہیں۔ڈی جی ایکسائز کی ایپکا کو دعوت

رپورٹنگ آن لائن۔

ہڑتال کا خوف یا امکانی مسائل کو حل کرنے کی کوشش، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر ایپکا پنجاب کو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کی دعوت دیدی گئی ہے یہ دعوت ڈائیریکٹر ہیڈ کوآرٹر کی طرف سے دی گئی ہے۔

دعوت ایک لیٹر کے ذریعے دی گئی یے۔ایپکا پنجاب کے صدر ظفر علی خان اور ایپکا ایکسائز کے صدر چوہدری ابو حریرہ کے نام خط میں میں کہا گیا ہے کہ آپ کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مشتمل خط کی روشنی میں سوموار ساڑھے 10 بجے ملاقات کرتے ہیں جس میں آپ کے تمام مطالبات پر تفصیلی غورخوض کیا جائیگااور ان کا حل تلاش کیا جائیگا۔

ایپکا نے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت 11 اکتوبر کو وزیراعلٰی ہاوس کے باہر دھرنے اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔