لاہور ہائی کورٹ

ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف حکومتی کارروائی کا معاملہ ،صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سمیت 6 ڈاکٹروں کی برطرفی کے نوٹسز معطل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کارروائی کا معاملے پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹسز معطل کردئیے ،پنجاب حکومت کے لاء افسر نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی جس پرعدالت نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرف ڈاکٹروں کو دئیے ریلیف میں 13جون تک توسیع کردی۔

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی ،صدر وائی ڈی اے سمیت دیگر ڈاکٹرز نے برطرفی کے نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،ڈاکٹرز کی جانب سے ملک آصف نسوانہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے ، اور موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کیا ، وکیل درخواست گزاراحتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے،حکومت نے مطالبات منظورِ کرنے کی بجائے برطرف کے نوٹس بھیج دئیے ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف گنگا رام سمیت مختلف ہسپتالوں میں ہوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کر رہے ہیں ، وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار ڈاکٹروں کی برطرفی کے نوٹسز کالعدم قرار دے دے،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے جمعہ تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 13جون تک ملتوی کردی۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت دیگر ڈاکٹرز نے سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہسپتالوں کو ٹھیکہ کر دینے کے خلاف پر امن احتجاج کیا ہے ، ہسپتالوں کو ٹھیکہ پر دینے سے علاج مہنگا ہوگا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرف کیا گیا ، جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔