لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہٹ دھرم حکمرانوں کو پی ایم ڈی اے صحافت پرمسلط نہیں کرنے دینگے، عمران خان ہٹلر،مسولینی کا تسلسل ہے اور فواد اسکا ہرکارہ ہیں، اذیت پسند حکمران عوام،میڈیا اور اپوزیشن پر تمام دروازے بند کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا صحافت کا گلا دبا کر یہ ملک میں آمرانہ نظام حکومت چاہتے ہیں ۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ ضمیر کا قیدی ہے،اسکا قصور صرف عوام کو روزگار دینا ہے ۔ پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کے ذریعے نہیں جھکا سکتے ہیں۔
پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خاندان کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ ہے، کرائے کے ترجمانوں کی حکومت ہر ادارے کا دھڑن تختہ کر رہی ہے۔ مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام کی آواز بنے گی۔