323

“ہوشیار” پنجاب میں پولیس ہی کورونا کے پھیلاو کا سبب بننے لگی۔41 ہزار اہلکاروں نے ویکسین نہ لگوائی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ملک میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے وفاقی وصوبائی حکومتیں بھر کوشش کررہی ہیں۔اور شہریوں پر زور دیا جارہا ہے کہ وبا کو روکنے کے لئے ہر ہرصورت ویکسین لگوائیں۔

جبکہ کورونا ویکسینین کے لئے ہر سطح پر پولیس کی معاونت لی جارہی ہے۔

تاہم علم میں آیا ہے کہ شہریوں کو ویکسینیشن کے لیے دباؤ کا شکار کرنے والی پنجاب پولیس بالواسطہ طورپر خود کورونا کے پھیلاو کا سبب بننے لگی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب پولیس میں چھوٹے بڑے اہلکاروں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار2 سو ہے جس میں سے 41 ہزار 414 اہلکاروں نے ابھی تک کورونا سے بچاو کی ویکسین نہیں لگوائی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تمام 376 اہلکاروں کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے تمام 12 ہزار 802 اہلکاروں نے بھی ویکسینیشن کروالی ہے۔

اسی طرح پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروسز کے تمام 195 ملازمین کی بھی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے بھی تمام 471 ملازمین کی ویکسینیشن بھی ہوچکی ہے۔

اسی طرح ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کے تمام 80 ملازمین کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

البتہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے 518 ملازمین میں سے 21 ملازمیننے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کروائی۔

جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے کل 644 ملازمین میں سے 3 ایسے ملازمین ہیں جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں