اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہوشیار باش! عوام ان جعلسازوں کو پہچان لے جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ہوشیار باش! عوام ان جعلسازوں کو پہچان لے جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں جب عمران خان سمارٹ لاک ڈاﺅن کا مشورہ دے رہے تھے تب یہ سب سخت ترین لاک ڈاون کے حامی تھے اور آج جب کورونا کی وبا دوسرے فیز میں مزید جان لیوا ہو چکی ہے اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کی جان کے درپے ہیں۔