لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نو ن لیگ کی صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پہ عوامی احتجاج اور ریلیز کی ہدایت کر دی،
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوموار کو اپوزیشن جماعتوں سے ملکر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائیگا، احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نا اہل یوں کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال دیا ہے،بجلی ، پٹرول اور ڈیزل میں ہوش ربا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، اس سے عوام پر مہنگائی کا بدترین طوفان نازل ہو گا۔