ہواوے 241

ہواوے کے سمارٹ فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ، سب سے بڑی کمپنی بن گئی

بیجنگ(ر پورٹنگ آن لائن) چینی ٹیلی کام کمپنی کے سمارٹ فونز کی طلب میں اندرون و بیرون ملک تیزی

سے اضافہ ہورہا ہے، رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت میں یہ دنیا بھر میں اول

رہی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران ہواوے نے 5 کروڑ 58 لاکھ

سمارٹ فون فروخت کیے جبکہ سام سنگ کے فروخت ہونے والے سمارٹ فونز کی تعداد 5 کروڑ 37 لاکھ رہی۔

ماہرین کے مطابق ہواوے کے 70 فیصد سے زیادہ سمارٹ فون ملکی مارکیٹ میں فروخت ہوئے جس کی وجہ

بیرون ملک تجارت پر امریکی پابندیاں ہیں، اس کے باوجود بھی وہ سمارٹ فونز کی فروخت میں

عالمی سطح پر اول رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں