مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ہوائی و بحری جہازو ں اورکشتیوں کی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 43.32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 4.12 ارب روپے تک کم ہوگیاجبکہ اپریل 2024 میں ہوائی و بحری جہازو ں اورکشتیوں کی درآمدات کی مالیت 7.27 ارب روپے رہی تھی۔
اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران ہوائی و بحری جہازو ں اورکشتیوں کی قومی درآمدات میں 3.15 ارب روپے یعنی 43.32 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔