کراچی(رپورٹنگ آن لائن)آئی بی ایم بزنس پارٹنر BM (NYSE: IBM)اور جی بی ایم پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ(جی بی ایم پاکستان)نے اعلان کیا ہے کہ ہنڈا اٹلس کارز پاکستان(ہنڈا پاکستان)نے اپنی رئیل ٹائم پلاننگ سالوشن کیلئےSAP S/4HANAپر مبنی آئی بی ایم سسٹم اور آئی بی ایم اسٹوریج سالوشن کا انتخاب کرلیا ہے ۔اس اقدام کا مقصد پاکستان بھر میں ہنڈا کے 35ڈیلرز شپ پر صارف تجربہ کو بڑھانا ہے اور بعد از فروخت سروس کو تیز کرنا ہے۔ہنڈا پاکستان آج اس اقدام سے اپنے صارفین کیلئے اسپیئر پارٹ پلاننگ کو80فیصد تیز کرچکی ہے ۔ہنڈا پاکستان،ہنڈا موٹرز کمپنی لمیٹڈ اور اٹلس گروپ آف کمپنیز کا مشترکہ منصوبہ ہے جو کہ سالانہ50ہزار یونٹس تیار کرتے ہیں۔
سال2015میں کمپنی نے آئی بی ایم گلوبل بزنس سروسز(جی بی ایم) کے ذریعے اس کے ابتدائی SAP ECCانٹر پرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی)سسٹم نصب کرکے رئیل ٹائم پلاننگ سے استفادہ اٹھاتے ہوئے صارف تجربہ کو بہتر بنایا۔آئی بی ایم جی بی ایس نے حال ہی میںIBM HANAاثراتی تجزیہ مکمل کیا ہے جس نے ہنڈا پاکستان کو SAP S/4HANAکے حوالے سے درکار ٹیکنیکل و آپریشنز ضروریات کی منصوبہ بندی میںمدد دی ہے ۔صارفین کی طویل مدتی وفاداری اور اعتماد کو بڑھانے کیلئے کمپنی نے اپنی بعد از فروخت سروس میںتجدید کا فیصلہ کیا ،جس میںمینٹیننس،ریپئرز اور وہیکل سروسنگ شامل ہیں اور اپنے نئے SAP S/4HANAماحول کیلئے آئی بی ایم پاور سسٹمزاور آئی بی ایم فلیش سسٹم اسٹوریج کے نفاذ کیلئے آئی بی ایم اور جی بی ایم پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا۔
ہنڈا پاکستان کے نائب صدر مقصود الرحمن رحمانی کا کہنا ہے کہ”پاکستان میں گزشتہ چند سالوں کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی ترقی نے مسابقتی میدان اور صارف تجربہ دونوں میںڈرامائی تبدیلیاں پیدا کی ہیں،ہنڈا پاکستان میںصارف تجربہ ہر اس کام کا بنیادی مرکز ہے جو ہم کرتے ہیںاور ہماری بعد از فروخت سروس بھی اس سے قطعی مختلف نہیں ہے ۔ہمارے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ صارفین کا اعتماد برقرا ر رکھا جائے اور اسی لئے ہم آئی بی ایم پروسیسنگ اور اسٹوریج سالوشن پر گئے اور جی بی ایم پاکستان ہماری سروسز کی تجدید کرے گی اور صارفین کے اعتماد کو مزید بڑھائے گی۔”