لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں1600 سے 3000 تک اضافہ کر دیا ۔ہنڈا125 کی قیمت 3000 روپے اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار500 روپے ہوگئی۔
سی ڈی 70 سی سی موٹر سائیکل 1600 روپے اضافے سے 84 ہزار500 روپے کی ہوگئی، 100 سی سی کی قیمت3000 بڑھا کر 1 لاکھ17 ہزار500 روپے کی کردی گئی، ہنڈا کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔