لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی ہندو برادری کا ملک کی تعمیر، ترقی اور خوش حالی میں اہم کردار ہے۔
جمعرات کوشہبازشریف نے روشنیوں کے تہوار دیوالی پر نیک تمناں کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہندو برادری پاکستانی متنوع معاشرے کا ایک قابل فخر حصہ ہیں،ہندوبرادری کے اس اہم تہوار کی خوشیوں پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔