ڈاکٹر شہباز گل

ہندوستان میں اقلیت پر ظلم و بربریت کوئی نئی بات نہیں، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اقلیت پر ظلم و بربریت کوئی نئی بات نہیں۔

منگل کو نے مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر ملکی فنڈنگ روکنے کے بھارتی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلمان، سکھ ہوں یا عیسائی بھارت میں ابھی بھی اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ہندو انتہا پسند مودی اور اس پارٹی کی طرف سے عیسائیوں اور مسلمانوں پر ظلم کے نئے باب رقم کئے جا رہے ہیں، پوری دنیا کو اب اس ظلم کے خلاف بولنا پڑے گا۔