ہندوستان 182

ہندوستان طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف جھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہندوستان طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف جھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے، یورپی یونین عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستان ایک جانب مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پر آبادی کا تناسب کرنے کے مذموم ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دوسری جانب طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے، یورپی یونین، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں