اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 191ملکوں میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ سو دن میں ای پاسپورٹ شروع ہوجائے، نواز شریف پاکستان آنا چاہتے ہیں تو چوبیس گھنٹوں میں ڈاکومنٹس دیں گے،رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے میٹنگ ہوگی، ملک میں بحران ڈالنے والوں کے خلاف ہاتھ ڈالا جائے گا،نئے ڈی جی آئی ایس آئی زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں ای سی سی آئی میں باقی میٹنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بدھ کو آن لائن پاسپورٹ فیس بک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 191ملکوں میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ سو دن میں ای پاسپورٹ شروع ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان آنا چاہتے ہیں تو چوبیس گھنٹوں میں ڈاکومنٹس دیں گے۔ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے میٹنگ ہوگی۔ رانا شمیم کا نام ابھی صرف پی این ایل آئی پر ڈالا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں پی ڈی ایم سے کہنا چاہتا ہوں کہ 23مارچ کی بجائے 30مارچ کو آئیں میں چیلنج کرتا ہوں کہ پی ڈی ایم نے کمپنی کی مشہوری کے لئے چار مہینے کا وقت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بحران ڈالنے والوں کے خلاف ہاتھ ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر زور دینا ہے اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سے ناراض ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی زبردست صلاحیتوںکے مالک ہیں ای سی سی آئی میں باقی میٹنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔