سینیٹر فیصل جاوید

ہم یہ بازی جیت چکے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم یہ بازی جیت چکے ہیں، 27 تاریخ کو پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام میں جزبہ دیکھنے والا ہے، عدم اعتماد کی ووٹنگ کروا کر دیکھ لیں سب سامنے آجائے گا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اتحادی دیکھ لیں عوام کی رائے پر جلیں، اتحادیوں نے اگر عوام کی رائے دیکھ لی ہے تو وہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاست دان کبھی ایسا فیصلہ نہیں کرے گا جو عوام کے خلاف ہو، سرپرایز تو سرپرایز ہے پہلے تو نہیں بتا سکتے، کارڈ کارڈ ہے جس کے بارے میں صرف عمران خان کو معلوم ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ 27 تاریخ کے جلسے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوں گے۔