کپتان بابر اعظم

ہم گرائونڈ میں پریکٹس کو مس کررہے ہیں ،ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، بابر اعظم

کرائسٹ چرچ (ر پورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ ہم گرائونڈ میں پریکٹس کو مس کررہے ہیں ،ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، کرکٹ گراؤنڈ میں ہم مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہاں کے حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں، ہم گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں۔بابر اعظم نے کہاکہ جب بھی گراؤنڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تو یہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا، ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔بابر اعظم نے کہاکہ زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کرکٹ گراؤنڈ میں ہم مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں، اس صورتحال میں ہماری ٹیم بانڈنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔بابر اعظم نے کہاکہ سینئر کرکٹرز اپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں، ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں