فواد چوہدری

ہم کہاں ان شہداء کا احسان اتار سکتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ ہم کہاں اِن شہداء کا احسان اتار سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھ ستمبر سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے جہلم میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جہلم کے ایک شہید زاہد کا ایک سال چار ماہ کا بچہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مائوں کا دکھ، محبوب کا وچھوڑا، والد اور بھائیوں کی کسک یہ دکھ لفظوں میں کہاں سموتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوستوں کا ساتھ اور اولاد کی یتیمی، یہ دکھ لفظوں میں کہاں سموتے ہیں۔