اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے ڈیل نہیں ہوگی ، ہم کسی سے ڈیل کرکے اقتدارمیں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے شفاف الیکشن ہوں ، عمران خان نے اپنے اے ٹی ایمزکواین آر او دے دیا ، گزشتہ حکومت نے تو انہیں مہنگی گیس خریدنے کا نہیں کہا تھا۔ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی پرفارمنس نہیں ، حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کردیا ، ایک بحران کے بعد دوسرا بحران شروع ہو جاتا ہے۔