سجل علی

ہم کبھی جدا نہیں ہونگے، سجل علی کا احد سے جدا ہونے سے متعلق جواب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانی مانی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرتی ہی رہتی ہیں۔حال ہی میں سجل علی نے صارف کے ایک کمنٹ کے جواب میں ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔حور سید نامی سجل کی ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا کہ کبھی دور نہ ہوں آپ دونوں، ہم سب کی یہی دعا ہے، چاہے وہ ڈرامہ ہو یا اصل زندگی۔جواب میں سجل نے لکھا کہ ہم کبھی جدا نہیں ہوں گے ، انشا اللہ۔