لاڑ کانہ (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر بحری امور علی زید نے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کے لوگ نہیں پر امن لوگ ہیں ہمیں امن کی ضرورت ہیں،یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ حکومت ڈرگئی ہیں تو ٹھیک ہے ہم دوسرا راستہ اختیار کرلیتے ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زید نے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے لاڑکانہ کے عوام کا دل سے مشکور ہوں لاڑکانہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب کی قیادت میں جو پرتپاک استقبال کیاوہ تاریخی ہے یہ پہلا جلسہ ہے آخری نہیں یہ جلسہ اور بڑا ہوگا ۔
ہمارے ہر ایک کے ساتھ رابطے ہیں ہم کوئی تصادم کرنے نہیں آنے ہم اپنا موقف عوام کے سامنے رکھنے آئے ہیں میں زرداری صاحب کو چیلنج کرتا ہوں کہ ان کے گھر میں جانوروں کے لئے جو پٹ ہاوس ہے وہ وہاں علاج کرا ئیں آپ سمجھتے ہیں کہ سندھ کے لوگ وہاں علاج کرالیں گے سندھ میں انسان بستے ہیں نہ کہ جانور یہاں باشعور اور غیرت مند لوگ رہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم نوشہرہ میں دوبارہ آرہے ہیں ہم نے راستہ اسلئے بدلا کہ بلاول بھٹو بھی وہاں موجود ہوں گے کیونکہ ہم کوئی تنازع نہیں چاہتے ہم امن پسند اور ذمہ دار لوگ ہیںہم عمران خان کی قیادت میں یہ کام کئی بار کیا ہے ہم نے وہاں کوئی تصادم نہیں کیا جن لوگوں نے رائیونڈمیں تصادم کیا ویسے حرکتیں ہم نے کبھی نہیں کی ہم پیپلزپارٹی کے لوگ نہیں ہم پر امن لوگ ہیں ہمیں امن کی ضرورت ہیں وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہاکہ جوہم روٹ تبدیل کیااس کا فیصلہ تین دن پہلے کیاگیا تھا اگریہ لوگ سمجھتے ہیں کہ حکومت ڈرگئی ہیں تو ٹھیک ہے ہم دوسرا راستہ اختیار کرلیتے ہیں۔