آصف علی زرداری

ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے، آصف علی زرداری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے، نواز شریف اپنے ذمہ دار خود ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

بدھ کو احتساب عدالت میں صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ پر فرد جرم عائد ہوچکی کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ شہباز شریف کہتے تھے آپ کو سڑک پر گھسیٹیں گے ؟ جس پر سابق صدر نے کہا سیاست میں کبھی کچھ اور کبھی کچھ ہوتا ہے۔

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق بھی صحافی نے سوال کیا، جس پر آصف زرداری نے کہا نواز شریف اپنے ذمہ دار خود ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔