ایران 19

ہم پر نئے امریکی حملے کا امکان اب بھی موجود ہے، ایران

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران نے کہاہے کہ امریکی عسکری حملے کا امکان بدستور موجود ہے اور یہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی مذاکرات میں ہمیں اپنے سابقہ تجربات کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کی ایران کے خلاف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ وہ ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ تمام آپشن میز پر ہیں، اس لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی فریق کے ساتھ آئندہ مذاکرات میں ان سابقہ تجربات کو لازمی طور پر مد نظر رکھنا چاہیے۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)سے متعلق سوال پر ترجمان نے وضاحت کی کہ ایران “ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدیاین پی ٹی کے تحت تعاون جاری رکھے گا، اور یہ تعاون ایرانی پارلیمان کے فیصلے کے مطابق ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں