لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں ایوارڈ ز تقر یب منعقد کی گئی، گورنر پنجاب نے 30شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ایوارڈزسے نوازا۔شاعر امجد اسلام امجد’ محمد رمضان چھیپا ،ماہر خارجہ امور ایاز احمد چوہدری، سمیہ راحیل قاضی ، گالف کی نامور کھلاڑی غزالہ انصاری، سلطانہ صدیقی ،مرزا محمد اصغر ،ڈاکٹر عائشہ ، شائستہ خاور ، سر نگی پلیئر ذوہب حسن و دیگر کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں وہ ملکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کو ذاتی نہیں ملکی وقوم مفادات کو تر جیحی دینی چاہیے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت اور ملک وقوم کا نام روشن کر نیوالے ہمارے ہیروز ہیں، تاریخ میں محالات اور دولت والے نہیں انسانیت کی خدمت والے ہی زندہ رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کیلئے کام کر نیوالوں کی حوصلہ افزائی کر نا سب کی ذمے داری ہے، ایسے لوگوں کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے جو ملک و قوم کی ترقی و استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایوارڈ تقریب میں گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور سمیت مختلف شعبوں سے اہم شخصیات بھی شر یک تھے۔