اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیریوں سے یکجہتی کو
نئے انداز سے ڈیزائن کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاونِ خصوصی
معید یوسف کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کشمیر یوں سے یک جہتی میں ولولہ نہیں تھا،
اسی لیے بھارت نے یہ اقدام کیا۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ 5 اگست کو تمام پاکستانی کشمیری پرچم اپنے گھروں پر لہرائیں،
ہر پاکستانی اس حوالے سے اپنا حصہ ڈالے۔شبلی فراز نے کہا کہ اس سال 5 اگست بھارت کو معلوم ہوجائے،
کہ اب یہ بات ایسے نہیں رہے گی جیسے 70 سال سے تھی۔