علیمہ خان 27

ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا بسنت نہ مناؤ، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نیکسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناؤ، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناؤ، لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا۔علیمہ خان نے کہاکہ میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، میرا بڑا بیٹا بسنت کا شوقین ہے، لاہوریوں کو بسنت سے روکنا بڑا مشکل ہے، یہ کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نے کہا کہ اتوار کا احتجاج بہت زبردست تھا، لوگوں نے چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا احتجاج بھی چپ کرکیکیا، پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا، جنہوں نے اتوار کو دکانیں بند کرکے احتجاج کرنا تھا انہوں نے کیا، جنہوں نے احتجاج نہیں کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا، احتجاج کامیاب تھا آپ جو مرضی کہیں۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں گزشتہ 2 سال کے کیسز جمع ہوئے تھے، نمایاں پیشرفت یہ ہے کہ اپیلوں پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ بنا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں