واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کی حمایت نہیں کی ہے۔
میدیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ ان کا ملک اسرائیل اور شام دونوں سے اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہے تاکہ بحران کو حل کیا جا سکے اور پائیدار امن کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کا وژن واضح ہے، یہ وژن ایک مستحکم شام، ایک پرامن علاقہ اور پڑوسیوں کے درمیان امن پر مبنی ایک زیادہ خوشحال مشرق وسطی پر مبنی ہے۔









