خواب کو حقیقت

ہم نے اپنے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے ایک اور تاریخی قدم اٹھا لیا ہے، صدر ایردوان

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے خواب کو حقیقت بنانے کے لئے ایک اور تاریخی قدم اٹھا لیا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” ہم نے مقامی گاڑی کی فیکٹری ’ ٹی او جی جی‘ انجینئرنگ، ڈیزائننگ اور پیداواری مرکز” کی تعمیر شروع کر کے 60 سالہ خواب کو حقیقت بنانے کے راستے پر ایک اور تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ مستقل تعاون کرنے پر میں اپنی عزیز ملت کا اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محنت کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ اسے ہم سب کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے۔