ڈونلڈ ٹرمپ

ہم نے اردن اورمصرکیلئے بہت کچھ کیا،امید ہے وہ غزہ سے فلسطینیوں کا انخلا قبول کریں گے، ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن )بعد از جنگ دس لاکھ فلسطینیوں کو نکالے جانے کی اپنی تجویز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن اور مصر کو غزہ سے نکالے گئے فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو ایک گفتگومیں انہوں نے کہاکہ وہ ایسا کرنے جارہے ہیں، کیونکہ ہم نے بھی ان ملکوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ اب وہ بھی ہمارے لیے یہ کریں گے۔