بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا اور دیگر ممالک کو دی جانے والی “دھمکیوں” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین لاطینی امریکہ اور کیریبئن امن زون کی حیثیت کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔
چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہو یا دیگر ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کو پامال کرتا ہو ۔ چین لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بہانے سے بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ لاطینی امریکہ اور کیریبئن کو آزادانہ طور پر اپنے ترقیاتی راستے اور شراکت داروں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔
چین لاطینی امریکہ کے ساتھ بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظریکجہتی اور تعاون کو جاری رکھتے ہوئے باہمی فائدہ مند تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں فریقوں کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔









